Bharat Express DD Free Dish

Mumbai attack

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ممبئی حملے کے بعد دہشت گردی کے سامنے جھک گئی تھی۔ ممبئی میں نریندر مودی نے نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، زیر زمین میٹرو اور تکنیکی تعلیم سے متعلق منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایئرپورٹ ایشیا کے سب سے بڑے کنیکٹیویٹی حب کے طور پر اس علاقے کو ترقی دے گا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیم RC-04/2009 NIA/DLI کیس سے متعلق مقدمے اور دیگر معاملات کی نچلی عدالت، NIA کورٹ، دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں پیروی کرے گی۔

تہور رانا کوسب سے پہلے این آئی اے 26/11 حملے سے متعلق درج اپنے کیس میں گرفتارکرے گی۔ اسے این آئی اے کے ہیڈ کوارٹرلے کرجایا جائے گا، جہاں اس کا میڈیکل ٹسٹ ہوگا۔ اس کے بعد تہوررانا کو عدالت میں پیش کرکے اس کی ریمانڈ مانگی جائے گی۔

امریکی ایف بی آئی نے رانا کو 2009 میں شکاگو سے گرفتار کیا تھا۔ وہ ہندوستان میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے آپریٹو کے طور پر کام کر رہا تھا۔ حملے کے کلیدی ماسٹر مائنڈ ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو رانا نے ہی حملے کی منصوبہ بندی کرنے اور ریکی کرنے میں مدد کی تھی۔

تہوررانا سال 2008 کے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں وانٹیڈ ہے۔ وہ پاکستانی نژاد کا کناڈائی تاجرہے۔ اس پرہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل دہشت گرد تنظیم کو مدد دینے کے بھی سنگین الزام ہیں۔

رانا نے جون میں امریکی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ہیبیس کارپس کی درخواست دائر کی تھی جس میں اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کی امریکی حکومت کی درخواست کو قبول کیا گیا تھا۔

بھارت میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا کہ  امریکہ  کی عدالت نے مینڈیٹ دیا ہے کہ 26/11 ممبئی حملے کا حملہ آور طہور رانا کی حوالگی ہونی چاہئے،یہ ایک طرح کا تعاون ہے جہاں دونوں ممالک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں ، اور ہم اس سے باز نہیں آئیں گے۔