Bharat Express DD Free Dish

Mukesh Sahani

بہار اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی سے پہلے تیجسوی یادو نے عظیم اتحاد کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم مارجن والی سیٹوں پر دھاندلی کی کوششیں ہو سکتی ہیں، لیکن ہمارے کارکن پوری طرح مستعد رہیں گے۔ انہوں نے افسران اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ گنتی کا عمل منصفانہ اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اور وی آئی پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکو سمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس لئے ہم نے بڑا دل دکھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

سیٹوں کی تقسیم سے متعلق عظیم اتحاد کے اندر جاری کشمکش کے درمیان مکیش ساہنی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔

وِکاس شیل انسان پارٹی (VIP) کے سربراہ مکیش سہنی نے کہا کہ عظیم اتحاد تھوڑا سا غیر صحت مند ہے، کیونکہ سارے ڈاکٹر دہلی میں موجود ہیں، اسی لیے وہ وہیں جا رہے ہیں۔

عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق جاری کشیدگی کے سبب وِکاس شیل انسان پارٹی (VIP)کے سربراہ مکیش سہنی ناراض ہو کر منظرِ عام سے غائب ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کا فون نوٹ ریچیبل آ رہا ہے، جس سے قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وہ جان بوجھ کر رابطے سے باہر ہو گئے ہیں۔

وکاسیل انسان پارٹی (VIP) کے صدر مکیش ساہنی نے بھی اس مدعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق اور ووٹ کی چوری جیسے سنگین مسائل کے لیے لڑ رہے ہیں، ووٹ چوری کرکے ملک اور ریاست میں حکومتیں بن رہی ہیں، جس کے خلاف ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ واقعہ دربھنگہ کے بیرول سب ڈویژن کی افضلہ پنچایت کے سوپول بازار میں واقع آبائی گھر میں پیش آیا ہے۔ جیتن ساہنی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ واقعے کے پیچھے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کا پہلا مرحلہ 19 اپریل کو ہوا تھا جبکہ آخری اور ساتویں مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہونے والی ہے۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

تیجسوی یادو نے بھی یہ بیان دیا ہے کہ نتیش کمارکا جسم این ڈی اے کے ساتھ ہے لیکن ان کا دماغ ہمارے ساتھ ہے۔ نتیش این ڈی اے میں خوش نہیں ہیں۔ نتیش چچا کا آشیرواد میرے ساتھ ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد اب مکیش ساہنی نے بھی بڑا اشارہ دیا ہے۔

مکیش سہنی نے کہا کہ ہماری قرارداد نشاد ریزرویشن ہے اور ہم اس مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم این ڈی اے سے سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔