Bharat Express

Moradabad Court

ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے فلم اداکارہ اورسابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ کارروائی عدالت میں پیش نہ ہونے اورسمن کا جواب نہ دینے پرکی ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم، سابق رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن سمیت کئی سماجوادی پارٹی کے لیڈران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے اس لیے وہ نہیں آسکیں۔ اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔