Bharat Express

Mohammed Siraj

دوسرے دن بیس بال کرکٹ کھیلنے والی انگلینڈ نے میچ کے تیسرے دن ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ دوسرے دن کے اختتام تک انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 2 وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔

ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں قہر برپا کرنے والے ٹیم انڈیا کے تیز گیند بازمحمد سراج نے ٹیم میں اپنی جگہ اپنی محنت کے دم پر بنائی ہے۔ ان کی زندگی جدوجہد سے پُررہی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 کی چیمپئن بن گئی ہے۔ اس نے فائنل میچ میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم انڈیا نے محمد سراج کے 6 وکٹوں کی بدولت آسان جیت درج کی۔

سراج نے اننگز کے چوتھے اوور میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد انہوں نے چھٹے اوور میں 5ویں اور 12ویں اوور میں چھٹی وکٹ حاصل کی۔ سراج نے سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سماراویکراما، اسالنکا، دھننجے ڈی سلوا اور کپتان داسن شاناکا کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سراج نے اپنے 7 اوورز کے اسپیل میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے بعد سراج نے اپنے ایوارڈ کی انعامی رقم سری لنکن گراؤنڈزمین کو وقف کر دی