Woman Files Complaint Against Mohammad Junaid: احتجاج میں کھانا کھلانے والے جنید کی مشکلوں میں پھر اضافہ، اب خاتون نے چھیڑچھاڑ کی شکایت درج کرکے لگائے سنگین الزامات، تحقیقات شروع
جنتر منتر پر جاری طلبہ تحریک کے دوران بریانی تقسیم کرکے سرخیوں میں آنے والے محمد جنید کے خلاف ایک خاتون نے دہلی پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون نے ان پر نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





