Sitapur News: ہاتھوں پر مہندی لگا کر انتظار کرتی رہی دلہن، نہ دولہا آیا نہ بارات، اترپردیش کے سیتا پور ضلع کا واقعہ
لڑکی کے والد نے کوتوالی پولیس کو درخواست دے کر معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا تقریباً تین سال سے حنیف کے بیٹے امن کے ساتھ عشق چل رہا تھا۔ حنیف کے بیٹے امن نے شادی کا جھوٹا وعدہ کر کے اس سے متعدد بار جسمانی تعلقات بنائے۔ جب اس بات کی جانکاری گھر والوں کو ہوئی تو شادی کے لیے دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ شادی سے انکار کرنے لگے۔





