Beauty and Health Care Through AI: مصنوعی ذہانت کے ذریعے حسن اور صحت کی دیکھ بھال، جے پور میں جدید کلینک کا آغاز, استھیٹکس کے شعبے میں نئی پیش رفت
دنیا بھر میں جمالیاتی طب کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جلد کی موجودہ حالت، عمر کے اثرات، جلدی داغ دھبوں، جلد کی ساخت اور بالوں کی صحت کا تفصیلی جائزہ لینے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے معالجین کو بہتر فیصلے کرنے اور زیادہ مؤثر علاج تجویز کرنے میں مدد ملتی ہے۔





