Bharat Express DD Free Dish

Minority Minister

میمورنڈم میں مسجد اور قبرستان کی موجودہ صورتِ حال پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسجد میں نمازیوں کی آمدورفت پرپابندی، پانی اور بجلی کی فراہمی منقطع کیے جانے اور مسجد کے انہدام کے خدشات کے پیشِ نظر ان املاک کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیرہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے وزیر اقلیتی امور سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اورمتعلقہ حکام بالخصوص دہلی وقف بورڈ اور نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) سے تفصیلی رپورٹ طلب کریں۔

این سی ایم ای آئی کے کارگزار چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر اور اتر پردیش کے وزیر دانش احمد انصاری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،جس میں اشتراک کو بڑھانے کا عہد کیا گیا۔ ترقی یافتہ بھارت میں اقلیتی اداروں کے کردار پر جنوری میں سمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بی جے پی نے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک ان کے فراہم کردہ دودھ کی قیمت نہیں ملی ہے۔ اس دوران سرکردہ لیڈر اور وزراء والمیکی اور دلت برادریوں کے فنڈز کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو سوئمنگ پول میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔