Delhi Mosque Bulldozer Action, Opposition Reaction: سڑک چوڑی کرنے کے نام پرایک اور مسجد پر بلڈوزر، سیاسی لیڈران نے اٹھائی آواز، اپوزیشن نے لگایا مذہب کی سیاست کا الزام
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے بعد سیاسی لیڈران کی جانب سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، اپوزیشن نے بی جے پی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
UP Minority Commission: یوپی اقلیتی کمیشن کی تشکیل نہ ہونے پر ہائی کورٹ برہم، معاملے کی اگلی سماعت 23 مئی کو ہوگی
قانون کے مطابق اتر پردیش اقلیتی کمیشن ایکٹ 1994کے تحت کمیشن میں ایک چیئر مین، ایک نائب چیئر مین اور ارکان ( جن میں کم از کم دو خواتین شامل ہوں) کی موجودگی لازمی ہے۔ آخری بار جون 2021 میں یوپی اقلیتی کمیشن کی تشکیل ہوئی تھی۔
Lynching in UP minor beaten to death with stick: اتر پردیش میں ظلم کی انتہا: بجنور میں ماب لنچنگ، نابالغ ارمان کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر کر دیا ہلاک، ملزمین فرار
اتر پردیش کے نجیب آباد کے جلال آباد علاقے میں مبینہ طور پر لنچنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اقلیتی طبقےکے ایک نوجوان پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سی او نتیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 15 سالہ ارمان کا قتل کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
Madhubani Mob Lynching Case: مدھوبنی میں موب لنچنگ پر ریاستی اقلیتی کمیشن سخت، ڈی ایم اور ایس پی کو کارروائی کا دیا حکم
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مدھوبنی پولیس نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ راج نگر تھانہ علاقے میں مارپیٹ کے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس کے علم میں آئی ہے، جس میں کچھ افراد ایک شخص کو بنگلہ دیشی بتا کر پیٹتے نظر آ رہے ہیں
Minority Education in a New Direction: اقلیتی تعلیم کو نئی سمت:اتر پردیش کے وزیر اور این سی ایم ای آئی نے مشترکہ ترقی کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا
این سی ایم ای آئی کے کارگزار چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر اور اتر پردیش کے وزیر دانش احمد انصاری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،جس میں اشتراک کو بڑھانے کا عہد کیا گیا۔ ترقی یافتہ بھارت میں اقلیتی اداروں کے کردار پر جنوری میں سمینار منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
NCM hosts National Conference on Education, inclusion, and Empowerment of Minority Communities: اقلیتوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ، نیشنل کمیشن نے ریاستی کمیشن کی ساتھ مل کر تیارکیا خاکہ
قومی کانفرنس میں ہندوستان میں اقلیتوں کی تعلیم، شمولیت اورانہیں بااختیار بنانے پرتوجہ دی گئی۔ اس تقریب نے کلیدی پالیسی سازوں، ماہرین اورشراکت داروں کا مشاہدہ کیا، جنہوں نے اقلیتی برادریوں کے لئے مساوی مواقع اوربہبود کویقینی بنانے کے لئے حکمت عملیوں پرغورکیا۔





