US-Iran Talks: ’’غلط قدم اٹھایا تو حملے دوبارہ شروع ہوں گے‘‘ ٹرمپ نے ایران کو پھر سے دی وارننگ، آبنائے ہرمز اور جوہری مسئلے پر کشیدگی بدستور برقرار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ڈیل کا ابتدائی خاکہ بتایا گیا ہے، لیکن حتمی فیصلہ مکمل تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایران کی پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران نے اب تک اپنی کارروائیوں کی ’’کم قیمت‘‘ چکائی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے، تو انہوں نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا، تاہم اشارہ دیا کہ یہ آپشن اب بھی میز پر موجود ہے۔
Middle East Crisis: امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے دیا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں پر گولہ باری کا حکم
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے عالمی خام تیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث نہ صرف بحری سلامتی بلکہ عالمی توانائی سپلائی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارودی سرنگوں کی مکمل صفائی میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی قیمتوں پر دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔
Hezbollah Military Operations: حزب اللہ کے اسرائیلی اہداف پر 24 گھنٹوں میں 39 حملے، فوجی تنصیبات، گاڑیوں اور سرحدی علاقوں میں تعینات فوجی دستوں کو بنایا نشانہ
جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں قریبی فاصلے سے جھڑپیں بھی رپورٹ کی گئی ہیں، جس سے دونوں جانب صورتحال نہایت کشیدہ ہو گئی ہے۔ ادھر بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہدفی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Middle East Crisis: امریکی سینٹرل کمان کا بڑا اعلان، ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی آج سے شروع، ایران کی سخت وارننگ
ایران نے اس اقدام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آئی آر جی سی نے مغربی افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحانہ قدم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ان کے مکمل کنٹرول میں ہے اور اگر کسی نے غلط قدم اٹھایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Trump claims Total Regime Change: ’’آج رات ایک پوری تہذیب ماری جائے گی‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دی دھمکی، عالمی سطح پر بے چینی میں اضافہ
یہ تمام پیش رفت آبنائے ہرمز کو کھولنے کے امریکی مطالبے سے جڑی ہوئی ہے۔ امریکہ نے ایران کو واضح کیا ہے کہ اگر اس اہم بحری راستے کو فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو سخت فوجی کارروائی کی جائے گی۔ عالمی برادری اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، کیونکہ کسی بھی بڑے تصادم کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کی معیشت اور سلامتی پر پڑ سکتے ہیں۔
Middle East Crisis: ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیڈ لائن کے بعد ایرانی صدرمسعود پزشکیان کا بڑا دعویٰ، کہا-’’ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ایرانی ملک کے لیے جان دینے کو تیار‘‘
مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اب تک ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد ایرانی عوام نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کی تیاری ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ایران کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
Israeli military operations intensify: جنگ بندی شرائط منوانے کے لیے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شدت، مختلف اہداف پر بمباری
طویل تعطل کے بعد اب نئے تجاویز زیر غور ہیں، جن میں کم از کم 60 دن کی جنگ بندی، 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی بتدریج رہائی اور ان کی باقیات کی واپسی شامل ہے۔ اس کے بدلے میں بڑی تعداد میں فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔
Israel launches massive drone attack on Iran: اسرائیل کا ایران پر شدید ڈرون حملہ، آئی ڈی ایف کا 15 فائٹر جیٹ، 6 ایئر بیس تباہ کرنے کا دعویٰ
آئی ڈی ایف کے مطابق اس کے ڈرون حملے کے نشانے پر ایرانی فوج اور حکومت کے طیارے شامل تھے۔ ان میں ایف-14 اور ایف-5 جنگی طیارے اور اے ایچ-1 ہیلی کاپٹر شامل تھے۔
South Korean dictator Kim Jong-un: بم اور گولہ بنانے کی رفتار تیز کی جائے، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنوبی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن سرگرم
کم جونگ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلحہ فیکٹریوں میں آٹومیشن یعنی بغیر انسانی مدد والے پروڈکشن کو فروغ دیا جائے۔ فیکٹریوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ کم از کم انسانی مداخلت ہو، مشینیں خود سے کام کریں۔





