Bharat Express DD Free Dish

Middle East Escalation

آیت اللہ خامنہ ای ہفتے کے روز مبینہ طور پر امریکی۔اسرائیلی افواج کے حملے میں ہلاک ہوئے۔ وہ 1989 سے ایران کی قیادت کر رہے تھے، جب بانی انقلاب امام خمینی کے انتقال کے بعد انہوں نے منصب سنبھالا تھا۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری اور خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا: ’’امریکیوں نے ایرانی عوام کے دل میں خنجر گھونپا ہے اور ہم ان کے دل میں خنجر گھونپیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی فوجی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی اور امریکہ و اسرائیل یہ نہ سمجھیں کہ وہ حملہ کر کے بچ نکلیں گے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ایران کے وزیرِ دفاع امیر نصیر زادہ اور اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے کمانڈر محمد پاکپور ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم ایران کی جانب سے ان اطلاعات کی تاحال سرکاری تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

محبوبہ مفتی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ایران نے خطے میں موجود امریکہ کے سات فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ اسرائیل کو شامل کیا جائے تو آٹھ ممالک اس کشیدگی کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، اردن، بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی تنصیبات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔