تعلیمی سال 26-2025 کے لئے 1199 طلبا کے لئے ایک کروڑ80 لاکھ روپئے تعلیمی وظائف جاری، جمعیۃ علماء ہنداورایم ایچ اے مدنی چیریٹیبل ٹرسٹ کی بڑی کوشش
خاص بات یہ ہے کہ وظائف کے لئے مذہب کی کوئی قید نہیں ہے چنانچہ ہر سال ایک بڑی تعداد میں غیرمسلم طلبہ بھی اس کے لئے درخواستیں ارسال کرتے ہیں اوراگروہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں توان کا بھی انتخاب کسی تفریق کے بغیر وظائف کے لئے ہوتا ہے۔ اس سال سب سے زیادہ 65 ایسے غیرمسلم بچوں کا انتخاب ہوا ہے جومیرٹ پرپورا اترتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند مذہب کی بنیاد پرکوئی کام نہیں کرتی بلکہ وہ جوکچھ کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پرکرتی ہے، اس کے پیچھے ایک ہی مقصد کارفرما ہے کہ غربت اورمالی پریشانی کی وجہ سے ذہین بچے کسی رکاوٹ کے بغیراپنا تعلیمی سفرجاری رکھ سکیں۔





