Bharat Express DD Free Dish

Measles Outbreak

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، خسرے کے وائرس سے متاثر ہونے کے عموماً 7 سے 14 دن بعد اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں یہ عام بخار، نزلہ یا زکام جیسی بیماری محسوس ہو سکتی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی علامات سنگین صورت اختیار کر سکتی ہیں۔

خسرہ ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ یہ متاثرہ افراد کی ناک، منہ یا گلے سے خارج ہونے والی بوندوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات عموماً انفیکشن کے 10 سے 12 دن بعد ظاہر ہوتی ہیں، جن میں تیز بخار، ناک بہنا، آنکھوں کا سرخ ہونا، منہ کے اندر سفید دھبے شامل ہیں۔ چند دن بعد جسم پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں جو پہلے چہرے اور گردن سے شروع ہو کر پورے جسم میں پھیل جاتے ہیں۔ 

ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق 15 مارچ سے اب تک خسرہ جیسی علامات میں مبتلا 57,902 بچوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے 53,722 بچوں کی صحت بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔