Bharat Express DD Free Dish

MCD Result

دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 12 وارڈوں میں ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن میں عام آدمی پارٹی (عاپ) نے 3 وارڈ جیت کر اپنی موجودگی پھر مضبوط کی ہے۔ نتائج کے بعد دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور عآپ کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی کی عوام کا اعتماد ایک بار پھر تیزی سے عام آدمی پارٹی کی طرف لوٹ رہا ہے۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایم سی ڈی کے کل 250 وارڈوں کے 1,349 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔