Bharat Express DD Free Dish

Mayor Balen Shah

نیپال کے عام انتخابات میں راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جس کی قیادت 35 سالہ بالیندر شاہ کر رہے ہیں۔ یہ جیت نہ صرف نیپال کی پرانی سیاسی قیادت کے خاتمے کی علامت ہے بلکہ نئی نسل کے نیشنلسٹ اور ٹیکنوکریٹک قیادت کے ابھار کا بھی مظہر ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں نئی دہلی اور کٹھمنڈو کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

نیپال میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق بالن شاہ کی پارٹی راشٹریہ سوتنترا پارٹی (آر ایس پی)103 نشستوں پر آگے چل رہی ہے، جبکہ 1 نشست پر پارٹی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔ادھر کے پی شرما اولی جھاپا-5 نشست پر بالن شاہ سے 5000 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے پیچھے چل رہے ہیں۔

بالین شاہ اور ربی لمچھانے کے درمیان سات نکات پر مشتمل معاہدہ طے پایا ہے، جس کے مطابق ربی لمچھانے پارٹی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے، جبکہ بالین شاہ پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ہوں گے اور ایوان نمائندگان کے انتخابات کے بعد آر ایس پی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار نامزد کیے جائیں گے۔