Bharat Express DD Free Dish

Mau

ایسے میں 19 سالہ کارتک نے شکایت کرنے کے بجائے خود کچھ کرنے کا فیصلہ کیا۔کارتک نے تمسا ندی کی صفائی کا بیڑا اٹھایا اور روزانہ کئی گھنٹے ندی میں اتر کر کچرا نکالنا شروع کردیا۔ وہ مسلسل 3 سے 4 گھنٹے تک ندی کی صفائی کرتا رہا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، گورکھپور ضلع کے رہنے والے افراد اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں جھارکھنڈ کے رانچی گئے تھے۔ شادی کی تقریب مکمل ہونے کے بعد وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کار کے ذریعے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔ گاڑی میں کل پانچ افراد سوار تھے۔

عدالت نے عباس کو 2 سال قید اور 3000 روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عباس ایم پی ایم ایل اے عدالت کے فیصلے کے خلاف ضلعی عدالت بھی گئے، جہاں سے ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ جس کے بعد وہ ہائی کورٹ پہنچے۔

جیوتسنا رائے اصل میں مئو ضلع کے گھوسی کے قریب ترائیڈیہ گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ وہ بدایوں میں سول جج جونیئر ڈویژن کی منصف مجسٹریٹ تھیں۔ بدایوں سے پہلے وہ ایودھیا میں بھی تعینات تھیں۔ وہ 2019 میں سول جج بنی تھیں۔ ان کی عمر 29 سال بتائی گئی ہے۔

کاؤنٹنگ سینٹر پر سیکورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں پولیس کے ساتھ ساتھ فورس بھی تعینات ہے اور شناختی کارڈ چیک کیے بغیر کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پوروانچل کے گھوسی اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد 'انڈیا' (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کی تشکیل اور پوروانچل میں بااثر سمجھے جانے والی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے بی جے پی زیرقیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں شامل ہونے کے بعد ریاست میں یہ پہلا انتخاب ہے۔