Bharat Express

Mandal-Kamandal

ذات پات کی مردم شماری کی بنیاد پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق تعداد کے لحاظ سے بہار کا سب سے بڑا ذات گروپ انتہائی پسماندہ طبقہ ہے، جن کی تعداد 36.01 فیصد ہے۔ اس کے بعد پسماندہ طبقہ ہے جس کی تعداد کل آبادی کا 27.12 فیصد ہے۔ درج فہرست ذاتوں یعنی ایس سی زمرہ کی تعداد 19.65 فیصد، درج فہرست قبائل یعنی ایس ٹی کی تعداد 1.68 فیصد اور عام زمرہ کی حصہ داری 15.52 فیصد ہے۔

درحقیقت ضرورت کا معاملہ یہیں سے ختم ہوتا ہے اور سیاسی مجبوری کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ کرناٹک کے حالیہ انتخابات میں جس طرح سے اس مطالبے نے پسماندہ ذات کے ووٹروں کو متحرک کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اس سے یہ یقینی ہے کہ یہ 2024 میں ایک بڑا انتخابی مدعا بن جائے گا۔