Jamat-E-Islami Hind: جماعت اسلامی ہند کا عمرخالد اور شرجیل امام کی مسلسل قید پر گہری تشویش کا اظہار، نائب امیر نے ضمانت کے جلد از جلد تصفیے کا کیا مطالبہ
ملک متعصم خان نے کہا کہ ہم متعلقہ عدالتوں اور استغاثہ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ مقدمے کو مزید تاخیر کے بغیر تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ آئینی آزادیاں ہمارے جمہوریت کی بنیاد ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کمزوری ہمارے جمہوری اور آئینی اصولوں سے وابستگی کو متاثر کرتی ہے۔





