Bharat Express DD Free Dish

Malegaon Blast Case 2008

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام ملزمین اورقومی تفتتیشی ایجنسی کونوٹس جاری کی گئی۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ انصاف کے لئے جمعیۃعلماء ہند ملک کے نامورکریمنل وکلاء کی خدمات حاصل کریے گی۔

 مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی حصول انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

این آئی اے کورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکرسمیت تمام 7 ملزمین کوبری کر دیا ہے۔ اب جمعیۃ علماء ہند نے اس فیصلے کوہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند اگست کے پہلے ہفتے میں بامبے ہائی کورٹ میں اپیل دائرکرے گی۔

عدالت کے فیصلے پر مولانا قیوم قاسمی نے کہا کہ ہمیں جو امید تھی، اس طرح سے فیصلہ نہیں آیا۔ ہیمنت کرکرے نے جو امید کی کرن دکھائی تھی وہ ہمارے حق میں نہیں آئی۔ مالیگاؤں کے متاثرین غریب اور مظلوم ہیں، لیکن ان کے حق میں فیصلہ نہیں آیا۔ اب ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

2016 میں، این آئی اے نے ناکافی ثبوت کا حوالہ دیتے ہوئے پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور کئی دیگر ملزمان کو بری کرتے ہوئے  ایک چارج شیٹ داخل کی۔ واقعے کے تقریباً 17 سال بعد آنے والے فیصلے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور اس کے اہم قانونی اور سیاسی نتائج برآمد ہونے کا امکان ہے۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان رام نومی کی تقریبات کو لے کر مغربی بنگال میں سیاسی تناؤ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ہتھیاروں کی کھلے عام نمائش نے حالات میں کشیدگی پیدا کر دی ہے۔

ناندیڑ دھماکے کے ملزم راکیش دھواڑے کا نام 2008 مالیگاؤں بم دھماکے میں بھی آیا تھا، راکیش دھواڑے سمیت کئی ملزمان پر مالیگاؤں دھماکے میں بھی ملوث ہونے کا الزا م تھا۔ مالیگاؤں دھماکہ 2008 میں مہاراشٹرکے مالیگاؤں شہرمیں ہوا تھا، جس میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔