کیرالہ بی جے پی صدر راجیو چندر شیکھر کا اپوزیشن پر سخت حملہ، کہا-’’سی پی ایم اور کانگریس صرف امریکہ۔اسرائیل کی مذمت کررہے ہیں‘‘
مغربی ایشیا میں جاری تنازع اب پانچویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ ہفتے کے روز ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اہم شخصیات کی ہلاکت کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ان کا جانشین منتخب کر لیا گیا ہے، تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے اس کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔





