Bharat Express DD Free Dish

Mahatma Jyotiba Phule Rohilkhand University

ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور فکری وابستگی کی بھرپور ستائش کی۔ گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں، تاکہ طلبہ میں تحقیق اور جدت طرازی (ریسرچ اینڈ انوویشن) کے رجحان کو فروغ ملے۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر رائے نے کہا کہ استقبال کے موقع پر دیا جانے والا بُکے کچھ وقت بعد بے کار ہو جاتا ہے، جبکہ ایک اچھی کتاب علم کا تحفہ ہے اور ایک پودا آنے والی نسلوں کے لیے زندگی کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی صرف تعلیم فراہم کرنے کا مرکز نہیں بلکہ معاشرے کو سمت دینے والا ادارہ بھی ہے۔

اترپردیش کی گورنر اور یونیورسٹی کی چانسلر آنندی بین پٹیل نے پروفیسر انل رائے کو تین سال کے لئے روہیل کھنڈ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔ عہدہ سنبھالنے کے موقع پریونیورسٹی کے رجسٹرار، فنانس کنٹرولر، سینئر افسران، اساتذہ اور ملازمین نے ان کا استقبال کیا اور نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

پروفیسرانل رائے راجستھان کے سیکرمیں واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چانسلر کے دفتر سے جاری حکم نامے میں پروفیسر انل رائے کی بریلی کی اسٹیٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر تقرری کی باضابطہ تصدیق کی گئی ہے۔