مذہبی آزادی کے نام پرمہاراشٹرکا قانون خود مذہبی آزادی کا دشمن، عدالتوں کوغلط استعمال کا جلد جائزہ لینا چاہئے، مولانا محمود مدنی کا بڑا مطالبہ
مولانا محمود مدنی نے واضح کیا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدرکسی بھی ایسی حقیقی کوشش کی مخالف نہیں ہے، جس کا مقصد جبر، دھوکہ دہی یا جبری تبدیلیٔ مذہب کو روکنا ہو، لیکن مذہبی آزادی کے تحفظ کے نام پربنایا گیا، کوئی قانون خود اسی آزادی کو محدود کرنے کا ذریعہ نہیں بن سکتا، نیز اسے ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف سزا کا بھی ہتھیار نہیں بنایا جاسکتا۔





