Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Cyber ​​Cell

ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی مشکلات ایک بار پھر بڑھتی نظر آ رہی ہیں۔ دہلی میں ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے سے متعلق معاملے میں مہاراشٹر سائبر نے انہیں دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا ہے۔ ہنی سنگھ کو 16 اکتوبر کو تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی انہیں کئی بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ افسران کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2‘ کی ایک قسط میں سمے رینہ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین شیرون ورما کے درمیان ان کے آبائی مقامات کو لے کر بات چیت ہوئی۔ یہ گفتگو تب شروع ہوئی جب سمے نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین سے شیرون کا تعارف کرایا اور ان کے بہار سے ہونے پر مذاق کیا۔

مہاراشٹر سائبر نے کچھ حملوں کو روکا ہے، لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہندوستان کا اہم انفراسٹرکچر جیسے ریلوے، بینکنگ اور سرکاری پورٹلز خطرے میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کئی جگہوں پر سائبر سیکورٹی کمزور ہے، جس کی وجہ سے حملے کامیاب ہوئے، ہندوستانی ٹیلی کام کا ٹیرا بائٹ ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو گیا ہے، جس سے ملک کے سیکورٹی سسٹم پر بڑا سوال اٹھ رہا ہے۔

مہاراشٹر کے ناگپورتشدد معاملے میں سائبرڈپارٹمنٹ نے 140 پوسٹ کی نشاندہی کی ہے، جو بدامنی پھیلانے کے مقصد سے کئے گئے تھے۔ ان پوسٹ کو الگ الگ میڈیا پلیٹ فارم پوسٹ کیا گیا تھا۔ ان سبھی کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یوٹیوب کے پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں فحش تبصرے کے بعد سامے رینا نے شو کی تمام ایپی سوڈ یوٹیوب سے ہٹا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے پوڈ کاسٹر اور اس سے وابستہ افراد کو اگلے نوٹس تک یوٹیوب یا دیگر پلیٹ فارمز پر کوئی بھی شو نشر کرنے سے روک دیا۔