Bharat Express

Maharashtra Assembly Election 2024 Result

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کی زبردست جیت کی ستائش کی ہے۔اور انہوں نے اس جیت کو "ترقی کی جیت! گڈ گورننس کی جیت قرار دیا۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج ہفتہ کو آئیں گے۔ یہاں 20 نومبر کو ایک مرحلے میں 288 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔

سنجے راوت نے کہا کہ یہ لوگوں کی رائے نہیں ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا فیصلہ نہیں ہے، دو دن پہلے اڈانی کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں بی جے پی کی پوری شناخت کو بے نقاب کیا گیا تھا، یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا ہے

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات کے شروعاتی رجحانات بھی سامنے آ گئے ہیں۔

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی ہفتہ (23 نومبر) کی صبح 8 بجے سے شروع ہوگی۔ مہاراشٹر کی تمام 288 سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی۔ وہیں جھارکھنڈ میں، جس کی 81 سیٹیں ہیں، دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس نے بدھ کی شام (21 نومبر 2024) کو آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے کئی سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔