Kisan Mahapanchayat & Haryana Election: ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کسان کس پارٹی کو کریں گےسپورٹ ؟ مہاپنچایت میں کرلیا گیا فیصلہ
کسان لیڈر جگجیت سنگھ دلیوال نے مہاپنچایت میں لئے گئے فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تحریک کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارا مقصد تحریک کو مضبوط بنانا ہے۔ ہم الیکشن میں نہ کسی کی مدد کریں گے اور نہ ہی کسی کی مخالفت کریں گے۔
Israel Hamas War: دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کے فیصلے کو برقرار رکھا، رام لیلا میدان میں مسلم مہاپنچایت کے انعقاد کی اجازت نہیں دی
یہ کہتے ہوئے جسٹس نے مشن سیو کانسٹی ٹیوشن تنظیم کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔جس میں رام لیلا میدان میں مہاپنچایت منعقد کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی
Maulana Tauqeer Raza Khan’s question to the minister: وزیر اعظم مودی کو فلسطینوں کا درد اور ان کی مظلومیت کیوں نظر نہیں آتی ہے ؟ مولانا توقیر رضا خان کا سوال
مولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ چند ماہ قبل میوات میں جو فساد برپا کیا گیا اس کے ذمہ دار ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو کے طلبا پر جو مقدمہ درج کیا گیا ہے انہوں فوری طور پر واپس لیا جائے،توقیر رضا خان نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وزیر اعظم کو فلسطینیوں کا درد، ان کے آنسو اور ان کی مظلومیت کیوں نظر نہیں آتی ہے ؟
Uttarkashi Mahapanchayat: اترکاشی میں ہونے والی مہاپنچایت ملتوی، بہت جلد نئی تاریخ کا ہوگا اعلان
راکھنڈ کے اترکاشی میں آج یعنی 15 جون کو ہونے والی مہاپنچایت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگلی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ مہاپنچایت مبینہ لو جہاد کے حوالے سے ہونے والی تھی۔ تاہم یہاں 14 جون سے 19 جون تک دفعہ 144 نافذ ہے۔
Uttarakhand: پرولا میں ہونے والی مہاپنچایت ملتوی، 15 جون کو ہائی کورٹ میں ہوگی سماعت، جگہ جگہ پولیس تعینات
پرولا میں ہندو مہاپنچایت پر انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے، لیکن پرولا میں کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پرولا میں تقریباً 300 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔