Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما
سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی داستان سناتی ہے۔ ڈاکٹر دنیش شرما کے مطابق 1909 سے 1938 کے درمیان انڈمان کی سیلولر جیل میں قید رہنے والے 585 انقلابیوں میں سے 18 کا تعلق اتر پردیش سے تھا۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ تحریک آزادی میں اتر پردیش کے لوگوں نے بھی نمایاں قربانیاں پیش کیں۔





