LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل
جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ طالب علم کی لاش اس کے پی جی کے کمرے میں چادر کے سہارے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ وہ کچھ دن پہلے ہی یونیورسٹی کا ہاسٹل چھوڑ کر پی جی میں رہنے آیا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
LPU Campus Violence: لولی پروفیشنل یونیورسٹی تشدد کے معاملے میں پنجاب پولیس نے طاقت کے بے جا استعمال اور لاٹھی چارج سے کیا انکار
یہ تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان پوسٹس کے بعد شروع ہوا، جن میں گرلز ہاسٹل کیمپس کے اندر ایک سنگین واقعے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ پوسٹس میں الزام لگایا گیا کہ ایک بیرونی شخص نے ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ احتجاج کے لیے جمع ہوگئے اور جواب دہی، سکیورٹی کے نظام میں اصلاحات اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Punjab LPU Campus Violence: ایل پی یو میں 10 دن سے جاری ہنگامے کا بڑا انکشاف، ریپ کی افواہ سے شروع ہوا ہنگامہ، 2 ایف آئی آر، 9 گرفتار
فگواڑہ کے LPU کیمپس میں 10 روز سے جاری تنازع کے درمیان پولیس کا بڑا انکشاف، مبینہ عصمت دری کی افواہ کے بعد توڑ پھوڑ، پتھراؤ اور آتش زنی، 9 افراد گرفتار، نامعلوم ملزمان کے خلاف ریپ کی FIR درج کرکے SIT تحقیقات میں مصروف۔
LPU Sexual Assault Case: لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ، طلبہ کی سکیورٹی اور تعلیم کو ترجیح دی جانی چاہیے: پروفیسر سلیم انجینئر
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر زندگی اور شخصی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، جبکہ آرٹیکل 21Aتعلیم کی آئینی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں پیدا ہونے والے بحران کا خمیازہ طلبہ کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ یونیورسٹی کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ موجودہ تعطل کے نتیجے میں طلبہ کی تعلیم کا نقصان نہ ہونے پائے۔





