Bharat Express DD Free Dish

legal action

بمبئی ہائی کورٹ میں دائر گڈکری کے مقدمے کے مطابق، متنازع سوشل میڈیا مواد میں پوسٹس، ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر مواد شامل ہے، جن کے ذریعے مبینہ طور پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو E20 ایتھنول بلینڈنگ پروگرام سے حاصل ہونے والے منافع سے جوڑا گیا ہے۔

سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مظاہرین کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج میں شامل نوجوانوں کے خلاف ’’سزا دینے یا بدلے کی کارروائی‘‘ نہیں ہونی چاہیے۔ یقین دہانی نہ ملنے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان۔

جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ ‎جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔

18 جون کو لوہا گڑھ قلعے کے قریب کیتن اگروال کی گہرائی میں گرنے سے موت ہوگئی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ سیا گوئل اور اس کے دوست چیتن چودھری کو 23 جون کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں اس وقت 3 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیرکشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی اسٹاف نرس سرلا بھٹ کے اغوا، مبینہ تشدد اور قتل کے 1990 کے مقدمے میں 737 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔ سرلا بھٹ کو 18 اپریل 1990 کو قتل کیا گیا تھا۔

ان تبصروں کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید دیکھنے میں آئی۔ متعدد صارفین نے ان بیانات کو خواتین کی توہین، غیر ذمہ دارانہ اور حساس جرائم کے بارے میں نامناسب قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

برطانوی حکام نے روسی تیل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے جہاز کو تحیل میں لیا تھا۔ برطانوی وزیر دفاع ڈین جاروس کے مطابق تحویل میں لیے گئے جہاز کے عملے میں شامل بھارتی اور جارجیائی شہری اس وقت نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں۔

اے پی سی آر کے وفد نے شہزاد علی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اے پی سی آر انصاف کے حصول کے لیے تمام دستیاب قانونی ذرائع استعمال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور ان مقدمات کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلایا جا سکے۔

یہ سیاسی تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب راہل گاندھی حالیہ دنوں میں وزیر اعظم مودی کی اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے پانچ ملکی دورے، معاشی صورتحال اور اٹلی میں وزیر اعظم جارجیا میلونی کو ’’میلوڈی‘‘ ٹافیاں تحفے میں دینے کے معاملے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

نرسری طالبہ کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کے بعد جنک پوری کے اسکول پر سنگین حفاظتی کوتاہیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ محکمہ نے کہا ہے کہ اگر اسکول کی جانب سے تسلی بخش جواب پیش نہ کیا گیا تو اس کی منظوری منسوخ کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔