Bharat Express DD Free Dish

KKR Vs GT

کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ کے کے آر کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز میں 100 آئی پی ایل میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ دوسری ایسی ٹیم ہے جس نے ایک ہی میدان پر آئی پی ایل میچوں کی ’سنچری‘ مکمل کی ہے۔

سنیل نارائن اب تک کے کے آر کے لیے ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے ہیں۔ اب تک 461 رنز بنانے کے علاوہ انہوں نے 15 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ایک اور کھلاڑی آندرے رسل نے بھی 222 رنز بنا کر اور 15 وکٹیں لے کر اپنے چھاپ چھوڑے ہیں۔