Russia-Ukraine War: روس کی یوکرین پر ونٹر اسٹرائیک، کیف اور خارکیف شہر کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے بنایا نشانہ، 13 افراد زخمی، کئی علاقوں میں بلیک آوٹ
دارالحکومت کیف میں نئے سال کے بعد یہ رات کے وقت ہونے والے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔ ان حملوں کے باعث سیکڑوں رہائشی عمارتوں میں بجلی اور ہیٹنگ کا نظام متاثر ہو گیا ہے۔ ہنگامی خدمات کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں بجلی اور حرارتی سہولیات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Russian drone strike hits Kharkiv: یوکرین کے خارکیف شہر کے کنڈرگارٹن پر روس نے کیا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک، 7 افراد زخمی
صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس کے ایک ڈرون حملے میں خارکیف شہر کے ایک کنڈرگارٹن کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’بچوں کو محفوظ نکالا گیا، روس کا یہ عمل انسانیت کے خلاف ہے۔‘‘





