Bharat Express DD Free Dish

Khalistani Flags

ٹائمز آف انڈیاکی رپورٹ کے مطابق SFJ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات، 18 ستمبر کو وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کو گھیرے گی اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ تنظیم نے نہ صرف ہندوستانیوں بلکہ کینیڈین شہریوں کو بھی قونصل خانے کے آس پاس جانے سے خبردار کیا ہے۔

بھارت نے طویل عرصے سے کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی موجودگی پر اعتراض کیا ہے۔ اس نے نجر کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ خالصتانی علیحدگی پسند عناصر کو سیاسی سرپرستی دے کر کینیڈین حکومت یہ پیغام دے رہی ہے کہ اس کا ووٹ بینک قانون کی حکمرانی سے زیادہ طاقتور ہے۔

خالصتان کے حامیوں نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے کے احاطے میں گھس کر نعرے لگائے اورخالصتانی جھنڈے بھی لہرائے۔