Mann Ki Baat: پروگرام ’من کی بات‘ میں پی ایم مودی نے سنائی ’کاٹیجھری‘ کی کہانی، جہاں آزادی کے 77 سال بعد پہنچی بس!
مرکزی حکومت نے اس علاقے میں ماؤ ازم پر قابو پانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس گاؤں میں 20 مئی کو بس سروس شروع ہوئی جس سے گاؤں والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مرکزی حکومت نے ماؤنواز سے متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، بہار اور مہاراشٹرا جیسی ریاستوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، چھتیس گڑھ پولیس اور دیگر خصوصی دستوں نے مشترکہ آپریشن کیا ہے۔





