Bharat Express DD Free Dish

Karpoori Thakur

بھارت رتن جننایک کَرپُوری ٹھاکر کی جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے انہیں جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے ان کی سادہ طرزِ زندگی اور سماجی انصاف کے تئیں ان کے عزم کو یاد کرتے ہوئے انہیں ’ بھارت کا انمول رتن‘ قرار دیا۔

مرکزی وزیرِ مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے وزیرِ اعظم مودی کے آمد کو علاقے کے عوام کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر مالا چڑھاکر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور عوام سے ان کے اصولوں پر چلنے کی اپیل کی۔

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ہی کرپورى ٹھاکر کو بعد از مرگ ’بھارت رتن‘ سے نوازا تھا۔ کرپورى ٹھاکر بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ممتاز سوشلسٹ رہنما تھے۔ وہ سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کے بہتری کے لیے ہمیشہ یاد کیے جاتے ہیں۔ ان کی ریزرویشن اور فلاحی پالیسیوں نے بہار کی سیاست اور سماج پر دیرپا اثر ڈالا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس بار بہار میں نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے اپنے تمام پرانے ریکارڈ توڑنے والا ہے اور تاریخ کا سب سے بڑا عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گا۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے ’خاندانی سیاست‘ کو لے کر کہا کہ ”آر جے ڈی اور کانگریس صرف اپنی نسلوں کی سیاست بچانے میں لگی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ جہاں آر جے ڈی ہوتی ہے، وہاں قانون و نظم کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ ان کے دور میں لوٹ، اغوا، تاوان اور قتل ایک صنعت بن گئے تھے“۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کرپوری گرام سے این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ مقام مشہور سوشلسٹ رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ جن نائک کرپوری ٹھاکر کی جائے پیدائش ہے۔ مودی نے اس موقع پر کرپوری ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی سماجی انصاف، مساوات اور پسماندہ طبقات کے وقار کے لیے وقف تھی۔

وزیرِاعظم نریندر مودی نے جمعہ کو سمستی پور میں ایک عظیم الشان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بہار کی ترقی کے لیے نئی عزم اور رفتار کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے تحت بہار تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام کی 14 کروڑ خواہشات کو پورا کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بہار کے سمستی پور سے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے دوران، انہوں نے کرپوری گاؤں کا دورہ کیا اور ”بھارت رتن“ کرپوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی سب سے پہلے 24 اکتوبر کو سمستی پور جائیں گے، جہاں وہ کرپوری گرام میں بھارت رتن کرپوری ٹھاکر کے گھر جائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرکے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

پی ایم مودی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ آج کرپوری ٹھاکر کے اہل خانہ نے پی ایم مودی سے ملاقات کی اور بھارت رتن کے فیصلے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔