Bharat Express DD Free Dish

Karnataka BJP leader

یہ معاملہ 2016 میں پیش آنے والے ایک سنسنی خیز قتل سے جڑا ہے، جس میں بی جے پی کے ضلعی پنچایت رکن یوگیش گوڑا کو دھارواڑ میں ان کے اپنے جم کے اندر تیز دھار ہتھیاروں سے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کیس میں عدالت نے کلکرنی سمیت 17 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور ہر ایک پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

کرناٹک کی سیاست میں ایک بار پھر لفظی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن اسمبلی بی وائی وجیندر نے جمعرات کو سخت جوابی حملہ کیا۔

کرناٹک میں کانگریس حکومت اس وقت شدید داخلی تنازعے اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ وزیر اعلیٰ سِدّھارمیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے درمیان جاری رسہ کشی نے حکومت کی گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔ ایسے میں بی جے پی نے ریاست میں اپنا جارحانہ سیاسی پلان شروع کرتے ہوئے کسانوں کو منظم کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔ کسان 9 دسمبر سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کریں گے اور بیلگاوی واقع ’سُورن سَودھا‘ کا گھیراؤ کریں گے۔

فوزیہ ترنم 2014 بیچ کی آئی اے ایس افسرہیں، ان کی یوپی ایس سی میں 31ویں رینک آئی تھی۔ موجودہ وقت میں ان کی تعیناتی کلبرگی میں ہے۔ آئی اے ایس بننے سے پہلے وہ 2010 بیچ کی آئی آرایس افسرتھیں، اس سے پہلے کچھ دن انہوں نے ٹی سی ایس میں بھی کام کیا تھا۔