Deoghar Road Accident: جھارکھنڈ کے دیوگھر میں بڑا حادثہ، کانوڑیوں سے بھری بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، مرنے والوں کی تعداد 18ہوئی
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ کئی عقیدت مند بس کے اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کافی محنت کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔
Gwalior Accident: گوالیار میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار کار نے کانوڑیوں کو کچلا، 4 ہلاک
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوالیار-شیو پوری لنک روڈ پر شیتلا ماتا مندر چوراہے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک تیز رفتار کار نے کانوڑیوں کے ایک گروپ کو کچل دیا۔ اس واقعے کے بعد کار بھی بے قابو ہو کر قریب ہی ایک گڑھے میں جاگری۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
Vaishali Incident: بہار کے ویشالی میں دردناک واقعہ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 لوگوں کی موت، کئی زخمی
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ واقعے کے بعد فوری طور پر بجلی کے دفتر کو فون کیا گیا لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا۔ پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
Road Accident in Delhi: کرنال جی ٹی روڈ پر بڑا حادثہ، دو ٹرکوں میں تصادم، 4 کانوڑیاں جاں بحق، 14 زخمی
پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ٹرک کانوڑیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اس پر 20 سے 23 لوگ سوار تھے۔ شدید تصادم میں 4 کانوڑیاں موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ 14 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔





