Bharat Express DD Free Dish

Kannada actor Darshan

48 سالہ درشن دو دہائیوں سے کنڑ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں لیکن تنازعات سے ان کا پرانا تعلق رہا ہے۔ 2011 میں بیوی نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کرایا۔ ان پر 2021 میں ایک ویٹر کے ساتھ ہاتھاپائی کا الزام لگا اور 2023 میں پالتو کتے کو پڑوسی پر حملہ کرنے کے لیے چھوڑنے کا تنازع بھی سرخیوں میں رہا۔

وکیل نے بتایا تھا کہ اداکار کو سلپڈ ڈسک کا مسئلہ ہے جس سے خون کی گردش میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے اور درشن کے لیے سرجری لازمی ہو گئی ہے، کیونکہ اِس کا علاج دوسرے طریقوں سے نہیں ہو سکتا۔

درشن کی بیوی وجے لکشمی نے جرم کے دن پہنے ہوئے جوتے پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ 15ویں اور 17ویں ملزم کارتک عرف کپے  اور نکھل نائک کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔