Justice B R Gavai Visited The Temple Of The Tooth: بھارت کے 52ویں چیف جسٹس بی آر گوئی کی سری لنکا میں بدھ مندر آمد، خصوصی پوجا میں شرکت
کینڈی میں واقع یہ عظیم بدھ مندر، جسے سری دلادا مالیگاوا بھی کہا جاتا ہے، بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے انتہائی مقدس مقام تصور کیا جاتا ہے۔ اس تاریخی مندر میں بھگوان بدھ کے مقدس دانت کے تبرک کو محفوظ رکھا گیا ہے، جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔





