Bharat Express DD Free Dish

JIH

خواتین لیڈران، ماہرین تعلیم، طلبہ، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی شخصیات نے اجتماعی پلیٹ فارم قائم کیا،جہاں تعلیم، خواتین کی خودمختاری اور سماجی انصاف کو قومی تعمیر کی بنیاد قرار دیا۔

امیر، جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی نے عید الاضحی کے موقع پر تمام عالم اسلام اور اہل وطن کو عیدالاضحٰی کی پر خلوص مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں انہوں  نے کہا کہ عید الاضحی، توحید کی عید ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سنت ابراہیمی کو بھی بہت ہی موئثر انداز میں پیش کیا۔

جماعت اسلامی ہند کی ماہ اپریل میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورت حال ، ہندوستان کے موجودہ داخلی حالات کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی چیلنجز پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف معاہدے اور اس سے متعلق سامنے آنے والی معلومات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الٰہ آباد ہائی کورٹ (لکھنؤ بنچ) کے 16 جنوری 2026 کو سنائے گئے حالیہ فیصلے کا جماعتِ اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ  (ایم ٹٰ بی ) نے خیر مقدم کیا  ہے۔ اس فیصلے میں اقلیتی تعلیمی اداروں کے آئینی حقوق کی توثیق کی گئی ہے اور اتر پردیش میں غیر منظور شدہ (غیر تسلیم شدہ) مدارس کے کام کاج سے متعلق قانونی صورتِ حال کو واضح کیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بنگلہ دیش میں بگڑتی ہوئی سیاسی، سماجی اور سکیورٹی کی صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں  نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری، تحمل اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ ملک میں امن، استحکام اور عوامی اعتماد بحال ہو سکے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو اچھے تعلقاتِ ہمسایگی کی بنیاد پر قائم ہو ، وہ خود بخود ایک مثالی معاشرہ بن جاتا ہے۔ جب لوگ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ نرمی، درگزر اور انصاف سے پیش آتے ہیں تو یہ رویہ پورے سماج میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کرتا ہے۔

مدینہ منورہ کے نزدیک پیش آنے والے عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والےعمرہ  زائرین کے لیے امیر جماعت اسلامی ہند،  سید سعادت اللہ حسینی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شعبہ علماء و مساجد ، جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام آج  ’کل ہند پانچ روزہ اجتماع برائے علماء و فارغین مدارس‘ (جمعرات تا پیر) کا آغاز جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ہوا۔ اس اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے  بڑی تعداد میں آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر کےعلماء کرام و فارغین …

جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقد ہونے والی ماہانہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے بہار اسمبلی انتخابات اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پراظہار خیال کیا ۔پریس کانفرنس میں ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن  آف سول رائٹس (ای پی سی آر) کے سکریٹری ندیم خان نے سی اے اے مخالف سیاسی کارکنان کی مسلسل قید پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ۔