Bharat Express

Javed

جاوید کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ اسے کال کی تفصیلات کی بنیاد پر ہی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جس سے یہ ثابت ہو کہ جاوید اس دن موقع پر موجود تھا یا اس نے کلیدی ملزم کو کنہیا لال کے بارے میں معلومات دی ہوں گی۔

بہار کے کشن گنج کے ایم پی محمد جاوید نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعلیم کو بہتر کرو۔ مغلوں کے نام مٹانے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ مغل 330 سال تک یہاں تھے۔ آپ کے مٹانے سے یہ (تاریخ سے) نہیں مٹیں گے۔

واضح رہے کہ قتل کا کلیدی ملزم ساجد کوانکاؤنٹرمیں مار گرائے جانے کے بعد پولیس دوسرے ملزم جاوید کی تلاش کر رہی تھی۔ جاوید کی تلاش میں بدایوں پولیس نے گزشتہ رات کئی مقامات پرچھاپہ ماری کی تھی۔ اس دوران جاوید کے والد اورچچا سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔