Bharat Express DD Free Dish

IRCTC scam

اس سے قبل گزشتہ سال 13 اکتوبر کو عدالت نے مبینہ آئی آر سی ٹی سی اسکیم سے متعلق سی بی آئی کیس میں لالو یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، بیٹے تیجسوی پرساد یادو اور 11 دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعات کے تحت الزامات طے کیے تھے۔

آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں نئی دہلی کی راؤز ایونیو عدالت 10 ستمبر کو اہم فیصلہ سنائے گی۔ عدالت اس روز فیصلہ کرے گی کہ سابق وزیر ریلوے لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت دیگر ملزمان کے خلاف الزامات طے کیے جائیں یا نہیں۔

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ اور دیگر متعلقہ مقدمات میں ملزم بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی سمیت دیگر کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے رابڑی دیوی اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرانسفر عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان کے خلاف جاری مقدمات بدستور موجودہ خصوصی جج کی عدالت میں ہی چلتے رہیں گے۔

عدالت نے تسلیم کیا کہ اس گھوٹالہ کی منصوبہ بندی لالو یادو کی جانکاری سے کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ اس کیس میں ملزمان بڑی سازش میں ملوث تھے۔ اس کیس کا فائدہ لالو خاندان کو ہوا۔ معاہدے کے بدلے رابڑی اور تیجسوی کو بہت کم قیمتوں پر زمین ملی۔

تیجسوی نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی اور اپنا پاسپورٹ جاری کرنے کے لیے درخواست دائر کی، تب عدالت نے اس کیس کی اگلی تاریخ بھی دے دی۔ اب بیرون ملک جانے کے کیس کی سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی۔