Saudi Arabia Bus Crash: سعودی عرب میں خوفناک سڑک حادثہ: مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہے 42 عمرہ زائرین کی موت
مکہ سے مدینہ جا رہی بس ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا کر آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے 42 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں صرف ایک زائر زندہ بچ سکا ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد کا تعلق تلنگانہ سے تھا۔ حکومت تلنگانہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا اور اہل خانہ کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔





