Nobel Prizes cannot be passed: نوبیل انعام نہ علامتی طور پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی آگے دیا جا سکتا ہے: نوبیل فاؤنڈیشن
ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا تمغہ پیش کیے جانے کے دعوے کے بعد وضاحت، نوبیل فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ وہ الفریڈ نوبیل کی وصیت اور اس کی شرائط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ بیان کے مطابق وصیت میں واضح طور پر درج ہے کہ نوبیل انعام اُن افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے انسانیت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہو، اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ہر انعام کس ادارے کے ذریعے دیا جائے گا۔ ’’اسی بنیاد پر نوبیل انعام نہ تو علامتی طور پر کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے آگے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔‘‘





