Muslim Women Intellectual’s Conference: ’’وکست بھارت اور مشن 2047‘‘ کے موضوع پر مسلم ویمن انٹلیکچوئل کانفرنس انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں اختتام پذیر
کانفرنس کے دوران تعلیم، معاشی شمولیت، خواتین کی قیادت، میڈیا نمائندگی اور سماجی ہم آہنگی جیسے موضوعات پر تفصیلی مباحثہ ہوا۔ مقررین نے متفقہ طور پر کہا کہ مسلم خواتین محض ترقی کی مستفید نہیں بلکہ بھارت کے ہمہ گیر اور جامع ترقی کے سفر کی فعال شراکت دار اور محرک ہیں۔





