Inauguration of Bharat Innovates: وزیراعظم مودی اور ایمانوئل میکروں نے نیس میں کیا ’بھارت اِنووویٹس 2026‘ کا مشترکہ افتتاح، ہند-فرانس ٹیکنالوجی شراکت داری کو نئی تقویت
اس پروگرام میں 120 سے زائد بھارتی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور 15 سے زیادہ ممتاز اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارے، جن میں آئی آئی ٹیز بھی شامل ہیں، شرکت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کانکلیو بھارت کے لیے اپنی جدید تکنیکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور نئی شراکت داریاں قائم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔
Bharat Innovates 2026: ’بھارت اِنووویٹس 2026‘ سے قبل نریندر مودی کی عالمی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں سے ملاقات
نیس میں وینچر کیپیٹلسٹس، اسٹارٹ اپ رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے تبادلۂ خیال۔ بھارت کی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی تیاری۔ یہ دورہ 2014 کے بعد فرانس کا وزیراعظم مودی کا ساتواں سرکاری دورہ ہے۔ نیس میں قیام کے دوران وہ صدر میکرون کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے، جن میں فروری میں طے پانے والی خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
French President greets PM Modi: فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے بھارت انوویٹس کے افتتاح سے قبل وزیراعظم مودی کا گرمجوشی سے گلے مل کر کیااستقبال
نیس میں وزیراعظم مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کی ملاقات۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، اختراع اور گہرے تکنیکی تعاون کو نئی رفتار دینے پر زور دیا۔
GreenX Talks 2026: ہر شخص کو اپنی تقدیر خود تشکیل دینی چاہیے، احمد آباد میں گرین ایکس ٹاکس میں انسانی عظمت اور شمولیتی ترقی کا جشن
پروگرام کا آغاز جیت اڈانی اور دیوا اڈانی کے خطابات سے ہوا۔ جیت اڈانی نے کہا کہ گرین ایکس انسانی وقار اور برتری کا جشن منانے کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’گرین‘‘ تسلسل اور پائیداری کی علامت ہے، جبکہ ’’ایکس‘‘ انسانی روح کی لامحدود طاقت کی نمائندگی کرتا ہے۔
Adani Green Talks 2025: اڈانی گرین ٹاکس 2025: مقصد پر مبنی جدت اور سماجی اثرات کی نمائش، ڈاکٹر کرشنا ایلا کو ’’لوک کلیان ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا
چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آج کی جدوجہد غیر ملکی اقتدار سے آزادی کے لیے نہیں بلکہ ٹیکنالوجی اور سماجی اختراع میں خودکفالت کے لیے ہے۔ انہوں نے اسے بھارت کی ’’دوسری جنگِ آزادی‘‘ قرار دیا جس کا مقصد ہر طبقے کو بااختیار بنانا اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔





