Hooghly Cochin Shipyard has signed a contract: ہُگلی کوچین شپ یارڈ کو لگژری ریور کروز جہاز بنانے کا کنٹریکٹ، وزیراعظم مودی کے ویژن کو عملی شکل دینے میں شپ یارڈز کا اہم کردار
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے بتایا کہ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (CSL) کی ذیلی کمپنی ہُگلی کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (HCSL) نے ہیریٹیج ریور جرنیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ برہم پُترا ندی کے لیے 80 مسافروں پر مشتمل ایک جدید لگژری ریور کروز جہاز تیار کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ جہاز اندرونِ ملک آبی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کیا جائے گا۔
India’s Samudrayaan project on track: ہندوستان کا مشن سمندریان پروجیکٹ طے شدہ وقت کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور جلد ہی مکمل ہوجائے گا:رجیجو
سمندر کی کھوج کے لیے 6000 میٹر کی گہرائی میں انسان بردار آبدوز گاڑی بھیجنے کا ہندوستان کا مشن سمندریان پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر طے شدہ وقت کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور یہ گاڑی جلد ہی تیار ہو جائے گی، مرکزی وزیر برائے ارتھ سائنسز کرن رجیجو نے چنئی میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔





