Bharat Express DD Free Dish

IndiGo Troubles

ذرائع کے مطابق اس پرواز میں تقریباً 198 مسافر، دو کمسن بچے اور عملے کے چھ ارکان موجود تھے۔ جیسے ہی دھواں پھیلا، مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، تاہم عملے کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی اور چند ہی لمحوں میں صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا گیا۔

ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کے تحت گزشتہ چند دنوں سے پروازوں کی صورتحال مستحکم اور معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو پر ایک بار پھر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ آپریشَنل بحران کے بعد اب کمپنی کو جی ایس ٹی محکمہ کی جانب سے 58.75 کروڑ روپے کا پینلٹی نوٹس ملا ہے۔ یہ نوٹس مالی سال 2020-21 کے جی ایس ٹی حساب کتاب سے متعلق ہے، جسے سی جی ایس ٹی، دہلی ساوتھ کمشنریٹ کے ایڈیشنل کمشنر نے جاری کیا ہے۔

ڈی جی سی اے نے اکاؤنٹیبل مینیجر سے 24 گھنٹوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ اگر انڈیگو مقررہ وقت میں جواب دینے میں ناکام رہی تو دستیاب معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریگولیٹر انڈیگو کے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر چکا ہے۔