Bharat Express DD Free Dish

India’s Got Latent

’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ 2‘ کی ایک قسط میں سمے رینہ اور اسٹینڈ اپ کامیڈین شیرون ورما کے درمیان ان کے آبائی مقامات کو لے کر بات چیت ہوئی۔ یہ گفتگو تب شروع ہوئی جب سمے نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین سے شیرون کا تعارف کرایا اور ان کے بہار سے ہونے پر مذاق کیا۔

اسپائنل مسکولر ایٹروفی کے لیے زندگی بچانے والی ادویات میں زولجینسما شامل ہے، جو ایک تھراپی ہے، جس کی قیمت تقریباً 16 کروڑ روپے ہے۔ درخواست میں کہا گیا، ’’اس طرح کی ادویات تک رسائی مشکل ہے اور ملک کی اکثریت کی پہنچ سے باہر ہے۔‘‘ ایسے میں اس حقیقت کا مذاق اڑانا درست نہیں تھا۔

رنویر الہبادیہ نے کامیڈین اور یوٹیوبر سمائے رائنا کے شو 'انڈیاز گاٹ لیٹنٹ' میں فحش تبصرے کیے تھے، جس کے بعد شو کو لے کر کافی تنازعہ ہوا تھا اور ان پر کئی پابندیاں لگائی گئی تھیں۔

آشیش چنچلانی کے وکیل نے اعتراف کیا کہ انہیں راحت ملی ہے، لیکن انہوں نے اس ایک خاص پروگرام کے سلسلے میں متعدد ایف آئی آر درج کرنے پر اعتراض کیا۔

یوٹیوب کے پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیہ کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں فحش تبصرے کے بعد سامے رینا نے شو کی تمام ایپی سوڈ یوٹیوب سے ہٹا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے پوڈ کاسٹر اور اس سے وابستہ افراد کو اگلے نوٹس تک یوٹیوب یا دیگر پلیٹ فارمز پر کوئی بھی شو نشر کرنے سے روک دیا۔

مہاراشٹر سائبر پولیس نے سدھارتھ تیوتیا (بپا) کو بھی سمن بھیجا ہے اور ان سے اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا ہے۔ تیوتیا شو میں بطور جج موجود تھے۔ معلومات کے مطابق ان جیوری ممبران کو بھی سمن بھیجے گئے ہیں جو اس شو میں کبھی نہ کبھی آئے ہیں۔