Bharat Express DD Free Dish

Indian Women’s Hockey Team

موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، لیکن دوسرے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے تین گول داغ کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اپنے پہلے ہی میچ میں گول کرنے والی پوجا ساہو کو ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔

ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کا آغاز 19 نومبر سے بھوپال میں ہوگا۔ دفاعی چیمپئن ہندوستانی ٹیم ریکارڈ چوتھی بار ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ میں ہندوستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ہندوستان کی بیٹیوں کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ چین کو ایک-صفر سے سے شکست دے کر ہندوستان نے 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا طلائی تمغہ جیتا، لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے براہِ راست کوالیفائی کیا۔

اس تاریخی گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں کے لیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے ٹیم کوالیفائی کرنے سے معمولی فرق سے محروم رہ گئی تھی۔

تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں 5 گول داغ دیے۔ اس کے بعد چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے مزید 3 گول کیے اور مقابلہ 17-1 سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے خلاف یہ بڑی فتح بھارت کے شاندار ٹورنامنٹ ریکارڈ کا تسلسل ہے۔ گروپ مرحلے میں بھی بھارتی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر اپنے گروپ میں سرفہرست مقام حاصل کیا تھا۔ اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔

بھارتی ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد ہاکی انڈیا نے کھلاڑیوں کے لیے 50 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ 52 سال بعد ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا بھارتی خواتین ہاکی کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کو کھلاڑیوں کی سخت محنت، عزم اور حوصلے کا نتیجہ قرار دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاروں کوارٹرز میں جنوبی افریقہ پر دباؤ برقرار رکھا، 4 پوائنٹس کے ساتھ پول ’ڈی‘ میں سرفہرست مقام حاصل کر لیا

نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بھارت نے دوسری بار خطاب جیتا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر ہاکی انڈیا نے ہر کھلاڑی کے لیے 3 لاکھ روپے اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن کے لیے 1.5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔