Bharat Express DD Free Dish

Indian traditions

وزیراعظم مودی نے پوسٹ میں لکھا ’’ملک کے تمام باشندوں کو گووردھن پوجا کی بہت بہت مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار آپ سب کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش و جذبہ پیدا کرے۔ سبھی کی خوشی، خوش قسمتی اور خوشحالی میں اضافہ ہو، میری یہی نیک خواہش ہے۔‘‘

پانچ روزہ نمائش میں ملک بھر کے فن کاروں نے روایتی لوک فن، ثقافت اور اساطیری ورثے کی رنگا رنگ عکاسی کی۔ نوجوان نسل کو ہندوستانی تہذیبی جڑوں سے جوڑنے کی کوشش۔

حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی درگاہ ایک بار پھر دھنتیرس کے مقدس موقع پر روحانیت، انسانیت اور قومی یکجہتی کے پیغام سے جگمگا اٹھی۔ شام چراغوں، رنگ برنگی روشنیوں اور صوفی قوالیوں کی مدھ بھری آوازوں سے معمور تھی، جو ایک روحانی اور پاکیزہ فضا پیدا کر رہی تھی۔ مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیر اہتمام سالانہ جشنِ چراغ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب، قومی جذبے اور مذہبی ہم آہنگی کی شاندار مثال بن کر ابھرا۔

ہر ایک تحفہ اپنے اندر بھارت کی ایک الگ تہذیبی کہانی سمیٹے ہوئے تھا۔ یہ تحائف نہ صرف خیر سگالی کے پیغام رساں بنے بلکہ عالمی سطح پر ہندوستان کے فنون، اقدار اور روحانی ورثے کو عزت و افتخار کے ساتھ پیش کیا۔ یہ تحائف صرف رسمی تبادلے کا حصہ نہیں بلکہ بھارت کی روح، روایت اور فنون کا عالمی تعارف ہیں۔