Rajnath Singh celebrates Diwali with troops: ’’آپ کی بدولت دیوالی کے دیے مزید روشن نظر آتے ہیں‘‘ وزیردفاع نے سکم میں ناتھولا پاس کے قریب شیراتھانگ وارمیموریل پر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی
وزیردفاع نے کہا کہ آج ملک کے گھروں میں دیوالی کے جو چراغ روشن کیے جا رہے ہیں، ان کے پیچھے بہادر فوجیوں کی قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اہلکار ملک اور اس کے عوام کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، اس لیے ان کے اہل خانہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔





